29 اکتوبر ، 2014
پشاور .......خیبر پختون خوا پولیس نے ایس ایم ایس کمپلینٹ سیل قائم کردیا ہےجس کا جلد ہی افتتاح کیاجائے گا۔ اب شہری محکمہ پولیس کے مخصوص نمبرات پرایک موبائل فون ایس ایم ایس کے ذریعہ پولیس کو شکایات درج کراسکیں گے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے موبائل فون ایس ایم ایس کے ذریعے شکایات درج کرانے کا نظام متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔سروس کے تحت شکایت کنندہ موبائل فون سے جرائم پیشہ افراد یا پولیس کے خلاف شکایت درج کر سکے گا۔ شکایا ت سیل سنٹرل پولیس آفس پشاورمیں قائم کیاگیا ہے۔ ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد اسے متعلقہ پولیس افسر کو بھیج دیا جائے گا۔ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ایس ایم ایس شکایات سروس اگلے ماہ سے شروع کی جارہی ہے۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا پولیس نے گزشتہ سال آن لائن ایف آئی آر سسٹم شرو ع کیاتھا جس کے تحت کوئی بھی شہری کمپویٹر کے ذریعے اپنی شکایت درج کرسکتا ہے۔