30 اکتوبر ، 2014
لاہور....شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی لازوال قربانیوں کو بیان کرنے کے لئے لاہور میں محفل مسالمہ منعقد کی گئی۔شعراء نے اردو اور پنجابی میں اپنا کلام پیش کیا۔ محفل مسالمہ کا اہتمام کیا۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر نے ، صدارت امجد اسلام امجد نے کی۔شہدائے کربلا کو شعروں کے ذریعے سوزوسلام پیش کیا گیا۔ شعرا نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے خاندان کی بے مثل اور انمٹ قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محفل مسالمہ میں شعروں کے ذریعے واقعہ کربلا بیان کیا گیا۔