دنیا
22 اپریل ، 2012

ہالینڈ میں دو ٹرینوں میں تصادم، 127افراد زخمی

ہالینڈ میں دو ٹرینوں میں تصادم، 127افراد زخمی

ایمسٹر ڈیم…ہالینڈکے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں دوریل گاڑیوں کے درمیان تصادم میں127افرادزخمی ہوگئے۔ ڈچ پولیس کے مطابق تقریباً 57 زخمی ایمسٹرڈیم کے مختلف اسپتالوں میں داخل کردیے گئے ہیں جن میں سے13کی حالت تشویشناک ہے جبکہ معمولی زخمی ہونے والے 70افرادکو طبی امدادکے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ حادثہ مغربی ایمسٹرڈیم میں ایک اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے باعث ایئرپورٹ کی ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی۔

مزید خبریں :