Geo News
Geo News

پاکستان
31 اکتوبر ، 2014

گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کارکن پنجاب کی قیادت پر برس پڑے

گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کارکن پنجاب کی قیادت پر برس پڑے

گوجرانوالہ .....گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے کارکن پنجاب کی قیادت کے خلاف پھٹ پڑے اورتحریک انصاف پنجاب کے صدر پر سنگین الزامات لگا تے ہوئے گو اعجاز گو کےنعرے لگائے۔یہ صورتحال مقامی ہوٹل میں پارٹی ورکرز اور تحریک انصاف پنجاب کی قیادت کے اجلاس کےدوران پیدا ہوئی جس میں گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے متوقع جلسے کی تیاریوں پر بات کی جانی تھی ۔پارٹی ورکر زنے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری پر الزام لگا یا کہ انہوں نے الیکشن کے دوران بھاری رقم لیکر ٹکٹ تقسیم کیے۔ کاکنوں نے گو اعجاز گو کے نعرے لگائے، جس پر اجلاس کسی فیصلے کے بغیرہی ختم ہوگیا ۔

مزید خبریں :