01 نومبر ، 2014
کراچی ......کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ۔ 5 فائر ٹینڈرز اور ایک واٹر باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عزیز آباد بلاک 2 میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر ٹینڈر روانہ کئے گئے۔5 فائرٹینڈرز اور ایک واٹر باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پا یا گیا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔