پاکستان
01 نومبر ، 2014

بدین میں ہلکی باش سے موسم سرد ہوگیا

بدین میں  ہلکی باش سے موسم سرد ہوگیا

بدین ......بدین کے علاقوں میں ہلکی باش سے موسم سرد ہوگیا ہے ۔بالائی علاقوں میں سردیاں بڑھتے ہی جلانے کی لکڑیوں کے دام بھی بڑھ گئے ہیں ۔بدین کے علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ رات سے جاری ہے جس سے موسم میں خنکی آگئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے علاقوں میر پور خاص،کراچی،حیدر آباد ،تھر پارکر ڈویژن ،بلوچستان میں لسبیلہ ،مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہےگا۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے ۔سردیاں بڑھتے ہی جلانے کی لکڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بھی موسم سرد ہے ۔

مزید خبریں :