01 نومبر ، 2014
کوئٹہ ..........جمہوری وطن پارٹی کے رہنما طلال بگٹی نے کہاہے کہ ایران، افغانستان،بھارت، نیٹو اور یورپی یونین پاکستان کے پیچھے پڑے ہیں، ریٹائرڈ جنرلز اور سیاسی قیادت مل کر معاملات سنبھالیں۔کوئٹہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جمہوری وطن پارٹی کے رہنما طلال بگٹی سے ملاقات ہوئی ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال اکبر بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مصنوعی قیادت کی حکمرانی ہے،جب تک صوبے میں اصل قیادت نہیں آتی، حالات بہترنہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1970ءمیں جو صوبے کے حالات تھے آج بھی وہی حالات ہیں۔