01 نومبر ، 2014
سڈنی...... آسٹریلیا میں اسلام مخالف شدت پسند رات کے اندھیرے میں دھوکا کھا گئے۔سکھوں کے گردوارے پرمسجد سمجھ کر نازیبا الفاظ لکھ گئے۔یہ کارروائی کی دو لڑکیوں نے جنہوں نے کالے لباس پہنے ہوئے تھے۔منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں لڑکیوں نے رات کے اندھیرے میں گوردوارے میں کارروائی کی اور ایک نے دوسرے کے کندھے پر چڑھ کر گردوارے کی دیواروں پراسپرے کی مدد سے اسلام مخالف نازیبا الفاظ لکھے۔گوردوارے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گوردوارے کی عمارت کو جو نقصان پہنچایا گیا اس کی مرمت کیلئے 40 ہزار ڈالر کی رقم خرچ ہو گی۔