Geo News
Geo News

پاکستان
02 نومبر ، 2014

وزیراعلیٰ پنجاب کی طبی معائنے کےبعدلندن کےنجی دورےسے واپسی

 وزیراعلیٰ پنجاب کی طبی معائنے  کےبعدلندن کےنجی دورےسے واپسی

لاہور......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نےکہاہےکہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کےحوالےسے مزید سخت اقدامات کئےجائیں،اور مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کو سخت چیکنگ کےبعد ہی شرکت کی اجازت دی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب طبی معائنے اور ٹیسٹوں کےبعدلندن کےنجی دورےسے صبح ہی واپس پہنچے تھے،انہوں نے محرم الحرام کےدوران امن وامان کی صورتحال پر غور کےحوالےسےاعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔شہبازشریف نےکہاکہ جن شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی لگانے کی ضرورت ہو ،وہاں کی ضلعی انتظامیہ قانون نافذ کرنے والےاداروں کی مشاورت کے بعد پابندی لگائے۔ان کاکہناتھاکہ آج سے عاشورہ کے دن تک تمام جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائےاورسیکیورٹی کےسخت انتظامات کئےجائیں۔

مزید خبریں :