02 نومبر ، 2014
لاہور...... پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے امید ظاہرکی ہے کہ تمام مکاتبِ فکر کے علماء ، ذاکرین اور خطباء جلسے جلوسوں اور مجالس میں مشترکہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں گے۔ لاہور سےجاری بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے مقدسات کا احترام ہی ہمیں فرقہ واریت اور فرقہ وارانہ تشدد سے محفوظ رکھ سکتا ہے ، ان کاکہناتھاحکومت کی ذمے داری ہے کہ جو ذاکر ، واعظ ، خطیب یا مقرر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے، اس کے خلاف فوری ایکشن لیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے تعاون سے انشاء اللہ محرم الحرام کے ایام امن و امان سے گزر جائیں گے۔