Geo News
Geo News

پاکستان
03 نومبر ، 2014

واہگہ بارڈر پر آج بھی پریڈ ہوگی، ترجمان پنجاب رینجرز

واہگہ بارڈر پر آج بھی پریڈ ہوگی، ترجمان پنجاب رینجرز

واہگہ بارڈر......واہگہ بارڈر پر آج بھی قومی جذبےجواں نظر آئیں گے،پریڈ بھی ہو گی،پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی گونجیں گےاور عوام رینجرز جوانوں کے ہر اٹھتےقدم کے ساتھ ان کےجذبوں کو سلام بھی پیش کریں گے۔دہشت گردوں کی ہرسازش ناکام بنائی جائے گی،ان پر قابو بھی پائیں گے اور ان کی دہشت پھیلانے کی ہر کوشش ناکام بھی بنائیں گے۔ترجمان پنجاب رینجرز کا کہناہے کہ آج بھی پہلےجیسے ولولے،قومی جذبے اور جوش و خروش کےساتھ پریڈ ہو گی،نہ صرف شہریوں کو پریڈ دیکھنے کی اجازت ہو گی،بلکہ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی گونجیں گے،میڈیا کو بھی واہگہ بارڈر پریڈ اور خودکش دھماکےکےمقام کی کوریج کی اجازت ہو گی۔

مزید خبریں :