Geo News
Geo News

پاکستان
03 نومبر ، 2014

امام حسین رضی اللہ عنہ نے ظلم کیخلاف ڈٹ جانیکا درس دیا،شجاعت

امام حسین رضی اللہ عنہ نے ظلم کیخلاف ڈٹ جانیکا درس دیا،شجاعت

لاہور......صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین اور ان کے عظیم ساتھیوں کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ایک دوسرے کے ساتھ رواداری اور ایثار کا عملی مظاہرہ ہے۔لاہورسے یوم عاشور پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ نے ظلم اور ظالم کے خلاف ڈٹ جانے کا عملی درس دیا۔چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ تمام اختلافات چھوڑ کر اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کیخلاف اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و یگانگت پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سانحہ کربلا میں شہید ہونیوالوں کی زندگی کے سنہری اصولوں کو اپنے لئے مشعل راہ بنانا چاہئے۔

مزید خبریں :