Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
04 نومبر ، 2014

آسٹریلین شاطر چور نے اے ٹی ایم سے 1.6 ملین ڈالر نکال لئے

 آسٹریلین شاطر چور نے اے ٹی ایم سے 1.6 ملین  ڈالر نکال لئے

سڈنی .......آسٹریلیا کے شہری کے ہاتھ اچانک خزانہ لگ گیااور اکاؤنٹ خالی ہونے کے باوجود اپنی عیاشیوں کیلئے اے ٹی ایم سے 1اعشاریہ 6 ملین ڈالر نکال لئے،آسٹریلیا کے شہری Dan Saunders نے اے ٹی ایم میں خرابی کا خوب فائدہ اٹھا یا،Danنے 2011میں اچانک ہاتھ لگے خزانے سے عالیشان زندگی گزاری ،پرائیوٹ طیاروں میں سفر کیا،مہنگے ترین ریسٹورنٹ میں وقت گزارا اور جواکھیل کر خوب پیسہ اڑایا، اس شخص نے اے ٹی ایم سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث ساڑھے چار ماہ کے دوران 1اعشاریہ 6 ملین ڈالر کی چوری کی،پولیس نے اس کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں،جس کے بعد سے یہ شاطر چور لاپتہ ہے۔

مزید خبریں :