05 نومبر ، 2014
مقبوضہ بیت المقدس ....... اسرائیلی سیکورٹی فورسزمسجداقصیٰ کےکمپائونڈمیںداخل ہو گئی ہے،غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسزپرپتھراؤ کیا ہے اورمسجداقصیٰ کےکمپائونڈمیں اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے داخل ہونے پر مزاحمت کی ہے۔ مسجد اقصیٰ کے کمپاونڈ سے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں اور دھواں اٹھ رہا ہے ۔اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسٹن گرینیڈ کا بھی استعمال کیاگیا ہے جس کے نتیجہ میں 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔