Geo News
Geo News

پاکستان
06 نومبر ، 2014

گجرات میں زیرحراست ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک

گجرات میں زیرحراست ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک

گجرات.....گجرات میں زیرحراست ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہوگیا ،پولیس اے ایس آئی کو گرفتارکرلیاگیاہے۔سول لائن تھانہ گجرات میں زیرحراست ملزم سید طفیل شاہ کو کچہری روڈ کے علاقے سےگذشتہ شب گرفتارکیاگیاتھا ۔ملزم کو لاک اپ میں رات بھر رکھا گیا اس دوران مبینہ طورپر پولیس اے ایس آئی سید فرازشاہ نے اس پر تشد د کیا اورکلہاڑی کے وار کرکے اسے ہلاک کردیا۔واقعہ کے بعد پولیس اے ایس آئی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیاگیا ہے ۔مقتول ملزم کا تعلق جھنگ سے تھا لاش ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔

مزید خبریں :