06 نومبر ، 2014
نیو یارک......نوجوان امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نئے البم نے رواں سال فروخت کا نیا رکارڈ قائم کردیا،ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم "1989" رواں ہفتے بل بورڈ چارٹ میں پہلے نمبر پر آگیا ہے اور ان کے نئے البم کی اب تک 13 لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں،خاص طور پر ان کے گانے ،،شیک اِٹ آف" نے دھوم مچادی ہے، ٹیلر سوئفٹ نے گزشتہ سال ورلڈ میوزک ٹور کے ذریعے ایک کروڑ 31 لاکھ ڈالر کمائے تھے۔