Geo News
Geo News

پاکستان
07 نومبر ، 2014

دہشت گردی کےخلاف جنگ کے عالمی منظر نامے سے لا تعلق ہونا ہوگا،فضل الرحمن

اسلام آباد......جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کےخلاف جنگ کے عالمی منظر نامے سے لا تعلق ہونا ہوگا،امید ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ امریکا کے دوران عسکری حکام سے پینٹاگون کے الزامات پر اپنا موقف واضح کریں گے۔ جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےایک بیان میں کہاہے کہ امریکا کی دہشت گردی کے نام پر جنگ اب مغربی ایشیا کے ساتھ، عراق اور شام کی جانب رخ کر چکی ہے اور کارپوریشنز کے مفادات کے مطابق یہ جنگ کتنی مدت تک جاری رہےگی ، علم نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی جانب سے واشنگٹن کے ساتھ طویل المدتی تعاون کے باوجود پینٹاگو ن کی حالیہ رپورٹ میں بھارت کی متعاصبانہ زبان مستعار لے کر پاکستان کو بیان کیا گیا ہے،جولمحہ فکریہ ہے۔

مزید خبریں :