08 نومبر ، 2014
لاہور.......اسلام آباد دھرنے میں شرکت کیلئے کسی بھی قیادت کے بغیر پی ٹی آئی کےکارکن لاہورسےقافلے کی شکل میں روانہ ہو گئے،ان کارکنوں میں خواتین کی تعداد زیادہ تھی۔اسلام آباد دھرنے میں شرکت کیلئےپی ٹی آئی کےکارکن قذافی اسٹیڈیم میں جمع ہوئے،جہاں سےوہ مختلف گاڑیوں پرقافلے کی شکل میں اسلام آباد روانہ ہوگئے۔اسلام آباد جانےوالوں میں خواتین کی تعداد زیادہ تھی،تاہم کوئی مرکزی رہ نما اس موقع پر موجود نہ تھا،پی ٹی آئی کےکارکنوں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھنگڑے ڈالے اور گو نواز گو کےنعرےلگائے۔انہوں نےبتایاکہ قیادت کےفیصلےکےتحت اب ہر ہفتے کسی ایک ضلع سے کارکن اسلام آباد جایا کریں گے۔