Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
08 نومبر ، 2014

’’بشرمومن‘‘ کی آج آخری قسط بہت دلچسپ ہوگی،اشنا /سمیع

’’بشرمومن‘‘ کی آج آخری قسط بہت دلچسپ ہوگی،اشنا /سمیع

کراچی........جیو کے ڈرامے ’’بشر مومن‘‘ کی مرکزی کردار اشنا شاہ اور سمیع خان آج جیو نیوز کے اسٹوڈیو گیسٹ تھے۔اس موقع پر اداکارہ اشنا شاہ اور سمیع خان نے بتایا کہ ’’بشر مومن‘‘ کی آخری قسط بہت دلچسپ ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں اشنا شاہ نے کہا کہ وہ ڈرامے میں ایک ڈری سہمی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں،لیکن حقیقت میں وہ اس کے بالکل برعکس ہیں ۔سمیع خان کا کہنا تھا کہ ’’بشر مومن‘‘ نے ڈرامے کو ایک نئی جدت دی ہے،یہ ڈرامہ کے معیار پر پورا اترتا ہے۔جیونیوز سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرامے کا اسکرپٹ بہت اچھا ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ ڈرامے کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟؟ دونوں اداکاروں کا کہنا تھا کہ یہ جاننے کیلئے لوگوں کو رات 8بجے ٹی وی کے سامنے بیٹھنا ہی ہوگا۔

مزید خبریں :