Geo News
Geo News

کھیل
22 اپریل ، 2012

ایشین اسنوکر:سلطان محمود نے فلسطینی پلیئر کوہرادیا

دوحا…28ویں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے سلطان محمود نے فلسطین کے ملک ایم جاداللہ کو شکست دے دی۔ دوحا میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستانی کیوسٹ سلطان محمود نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ بیسٹ آف سیون کے مقابلے میں سلطان محمودنے فلسطین کے ملک ایم جاد اللہ کے خلاف پہلا فریم 11۔58 کے اسکور سے جیتا ،ملک جاد اللی نے 42۔68 سے دوسرا فریم جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔اگلے دو فریم سلطان محمود نے 43۔82 اور 40۔66 سے جیت کر برتری 1۔3 کرلی اور میچچار دو کے فریم اسکور سے جیت لیا۔

مزید خبریں :