Geo News
Geo News

پاکستان
09 نومبر ، 2014

عمران کا فخرو بھائی سے سلوک، کوئی عہدے کیلئے تیار نہیں،پر ویز رشید

عمران کا فخرو بھائی سے سلوک، کوئی عہدے کیلئے تیار نہیں،پر ویز رشید

لاہور ......وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کا ایجنڈا پاکستان کی خدمت کرنا ہے،چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کیلیے دیگرجماعتوں سے رابطے ہوئے ہیں،عمران خان نےفخرالدین ابراہیم کیساتھ جوسلوک کیا وہ سب کو معلوم ہے،رانا بھگوان داس کے نام پرعمومی طورپراتفاق ہوا تھاپر انہوں نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری طرف سے مذاکرات ختم نہیں ہوئے،عمران خان اپنی مذاکراتی ٹیم کی ہتھکڑیاں کھول دیں۔پرویز رشید نے کہا کہ داعش کی موجودگی کی اطلاع نہیں،دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائیگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوٹ رادھا کشن واقعہ پر حکومت مظلوموں کےساتھ کھڑی ہے،مسیحی جوڑے کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتارکیے ہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کا سیاسی استعمال ہوا، جسکی وجہ سے کیس خراب ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں اچھے لوگ موجود ہیں جو ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،کھوسہ صاحب بیٹے کی سیاست کی بجائے(ن)لیگ کی سیاست کریں۔

مزید خبریں :