Geo News
Geo News

کاروبار
10 نومبر ، 2014

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی: انڈیکس 31 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی: انڈیکس 31 ہزار  پوائنٹس کی سطح عبور

کراچی......تاریخ میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ انڈیکس 31 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی ا ضافہ دیکھا گیا کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سرمایاکار مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے اور انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ٹریڈنگ کے دوران 31 ہزار 315 پوائنٹس کی بلند ترین سطح چھو گیا ۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دور ہ چین میں 42 ارب روپے مالیت کی سرمایاکاری کے مختلف معاہدوں اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی معاشی کارکردگی پر اظہار اطمینان کے باعث سرمایاکاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔اس کے علاوہ آئندہ مارنیٹر ی پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقعات سے بھی انویسٹرز کی شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھ رہی ہے ۔

مزید خبریں :