Geo News
Geo News

دنیا
10 نومبر ، 2014

چین : چینی صدر کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات

چین : چینی صدر کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات

بیجنگ........ ایپک کانفرنس کی سائیڈ لائن چینی صدر ژی جن پنگ اور جاپانی وزیراعظم شینزوایبے کی ملاقات سے 2سال کے تناؤ کی برف پگھلنے لگی، دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں دونوں سربراہان کی ملاقات ہوئی۔ ایشیا پیسفک اکنامک کانفرنس کی ریجنل میٹنگ میں جاپانی وزیراعظم ایبے کا کہنا تھا کہ چین کے صدر ژی جن پنگ سے 30 منٹ کی ملاقات ایشیا میں دوبڑھتی معیشتوں کے درمیان بہتر تعلقات میں اہم مثبت قدم ہے۔ 3 روز قبل مشترکہ بیان میں دونوں ملکوں نے آہستہ آہستہ سیاسی، سفارتی اور سیکورٹی ڈائیلاگ دوبارہ شروع کرنے کے لئے اتفاق کیا تھا۔

مزید خبریں :