11 نومبر ، 2014
لاہور.........وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دہشت گردی کی روک تھام کے لئے کیے گئے اقدامات اور امن و امان کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری نثار نے یوم عاشور پر امن وامان کےلیے کیے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے وزیر داخلہ کو چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں سے آگاہ کیا۔