Geo News
Geo News

پاکستان
14 نومبر ، 2014

3ماہ میں 4اسٹیشنوں پر بوگیاں جلائی گئیں،جی ایم ریلوے

3ماہ میں 4اسٹیشنوں پر بوگیاں جلائی گئیں،جی ایم ریلوے

لاہور......جی ایم ریلوے جاویدانورنے کہا ہے کہ گزشتہ ؕ3 ماہ کے دوران 4 مختلف اسٹیشنوں پر بوگیاں جلائی گئیں۔ ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ جیکب آباد ،روہڑی ،حیدر آباد اور رائیونڈ ریلوے اسٹیشنز پر بوگیاں جلانے کے حوالے سے ریلوے پولیس اور افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی ہے۔جاوید انور کا کہنا ہے کہ ریل کی بوگیوں میں آگ لگانے کےشبہ میں 4مشکوک افراد کوحراست میں لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیکب آباد اسٹیشن پر 4 بار بوگیوں کو آگ لگی،3 مکمل طور پرجل گئیں ،اسی طرح روہڑی میں 2 بارآگ لگی اور ایک بوگی جل کر خاکستر ہوگئی، حیدرآباد میں ایک بوگی کوآگ لگی جبکہ آج صبح تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کےلئے آنے والے افراد کو لانے والی ٹرین کی تین بوگیوں میں آگ لگی ۔

مزید خبریں :