صحت و سائنس
14 نومبر ، 2014

پاکستان میں ذیا بیطس میں مبتلا مریضوںکی تعداد ایک کروڑ ستر لاکھ

 پاکستان میں ذیا بیطس میں مبتلا مریضوںکی تعداد ایک کروڑ ستر لاکھ

لاہور......دنیا بھر میں شوگر کے مریضوں کے حوالے سے پاکستان ساتویں نمبر پر ہے،ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ ستر لاکھ افراد شوگر میں مبتلا ہیں،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 20سال سے زائد عمر کے نوجوان شوگر کا ٹیسٹ ضرور کرائیں،شوگر یعنی زیابیطس، ایک ایسی بیماری ہے، جو بہت سی دوسری بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔جب لبلبہ درست طریقے سے کام کرنا چھوڑ دے اور زیادہ مقدار میں انسولین پیدا نہ کر سکے تو شوگر جیسی خطرناک بیماری جنم لیتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق نامناسب طرز زندگی اور فاسٹ فوڈ کا بڑھتا استعمال اس مرض میں اضافے کا سبب ہے۔پیشاب کا باربارآنا،وزن کا گھٹنا،بھوک لگنا،پاؤں میں جلن اور سن ہونا یہ سب شوگر کی علامات ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق شوگر کا مرض دماغ کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ 5 سال کی عمر کے بچوں میں شوگر کی پہلی قسم پائی جاتی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ، شوگر کے مریض اپنے جسمانی اعضاء خاص طور پر پاؤں کا خیال رکھیں،چوٹ لگنے یا زخم کی صورت میں احتیاط برتیں۔

مزید خبریں :