14 نومبر ، 2014
اسلام آباد.......پاکستان اور افغانستان میں دو سال میں تجارتی حجم پانچ ارب ڈالر کرنے اور سرحدی پوسٹیں ہفتے کے ساتوں روز کھلی رکھنے پر اتفاق ہو گیا ہے ،اسلام آباد میں افغان وزیر خزانہ ڈاکٹر عمر زخلوال نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر تجارت خرم دستگیر سے الگ الگ مذکرات کیئےجس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی حجم کو 2اعشاریہ 5 ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر کر دیا جائے گا ، تجارت کے فروغ کے لیے سرحدی پوسٹیں ہفتے میں چھ کی بجائے سات روز تک کھلے رکھنے ، پاک افغان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام، اور ایک دوسرے کی مصنوعات کی نمائشوں کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا ،وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے راستے اپنی مصنوعات کی وسط ایشیائی ممالک تک رسائی چاہتا ہے ،تجارت کے فروغ کیلئے طورخم چمن بارڈر پوسٹ کی اپ گریڈیشن شروع کر دی گئی ہے،افغان وزیر خزانہ نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو قندوز اور فاریاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ۔