14 نومبر ، 2014
لاہور....... رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، علماء کرام نے جمعہ کے روز اپنے بیانات میں توحید اور تبلیغ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مسلم امہ سے استغفار کی التجا کی۔لاہور کے نواحی علاقے رائے ونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا اور آخری مرحلہ اپنے عروج پر ہے، مبلغین کی بہت بڑی تعداد اجتماع میں شرکت کر رہی ہے، اجتماع میں کراچی، بلوچستان،گلیات اور قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر رہے ہیں۔ علمائے کرام نے نماز فجر ، نماز جمعہ اور نماز عصر کے بعد شرکا سے خطاب کیا، انہوں نے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لئے سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کا پیغام دیا۔