Geo News
Geo News

دنیا
15 نومبر ، 2014

امریکی محکمہ دفاع کا جوہری اسلحے کےبہترانتظامات کےعزم کا اظہار

امریکی محکمہ دفاع کا جوہری اسلحے کےبہترانتظامات کےعزم کا اظہار

واشنگٹن......امریکی محکمہ دفاع نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق حکومتی رپورٹ منظرعام پرآنے کے بعد جوہری اسلحے بہترانتظامات کےلیے اصلاحات کے عزم کا اظہارکیا ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت کی ایک رپورٹ میں جوہری اسلحے کے انتظامات میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق سرد جنگ کے دوران جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوزوں، بین البراعظمی میزائلوں اورجنگی جہازوں کےانتظامات اورنگرانی کیلئے سالانہ بجٹ میں سولہ ارب ڈالرمختص کیئے جاتے تھے جس کی وجہ سے بہترانتظامات ممکن تھے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس وقت امریکا کے پاس ایک ہزارچھ سوبیالیس ایٹمی وارہیڈز،نوسوبارہ میزائل لانچرزاورجنگی جہاز ہیں جبکہ روس کے پاس ایک ہزارچھ سوتینتالیس ایٹمی وارہیڈز اورنوسوگیارہ لانچرزہیں۔روس کے ساتھ تخفیف اسلحہ کے معاہدے کے نفاذ کے بعد امریکا اورروس دوہزاراٹھارہ تک جوہری ہتھیاروں میں کمی کرکے انھیں ایک ہزارپانچ سوپچاس وارہیڈزاورسات سومیزائل لانچرزتک محدود کرنے کے پابند ہوں گے۔

مزید خبریں :