Geo News
Geo News

پاکستان
15 نومبر ، 2014

عمران آئی ڈی پیز کی ذمہ داری اٹھائیں ، ظلم نہ ڈھائیں،پرویز رشید

عمران آئی ڈی پیز کی ذمہ داری اٹھائیں ، ظلم نہ ڈھائیں،پرویز رشید

لاہور.......وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہاہے کہ آئی ڈی پیز پہلے سے بے گھر ہیں ، عمران خان ذمے داری قبول کریںان پر ظلم نہ ڈھائیں۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے آئی ڈی پیز پرگولیاں چلائیں،عمران خان اپنی ذمے داریوں سے فرار اختیار نہ کریں،سچ یہ ہے خیبر پختونخوا حکومت نے دھرنوں میں ناچ گانوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ پرویز رشیدکا کہناتھا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے آئی ڈی پیز ہم سب کی ذمے داری ہیں،وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کی مالی سمیت ہر قسم کی امداد کر رہی ہے۔

مزید خبریں :