Geo News
Geo News

پاکستان
16 نومبر ، 2014

تھر کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے ریلیف آپریشن جاری

تھر کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے ریلیف آپریشن جاری

تھر........ تھر کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے ریلیف آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں کے 14 ہزار 130 خاندانوں میں 150 ٹن راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ریلیف آپریشن دھانی، چھاچھرو، کھنسر، ڈالی اور مٹھی میں جاری ہے ، تھر کے ان متاثرہ علاقوں کے 14 ہزار 130خاندانوں میں 150 ٹن راشن تقسیم کیا گیا ہے ۔ تھر کے متاثرہ علاقوں میں فوج کے 29 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں جن میں اب تک 18ہزار 491 مریضوں کوطبی امداد دی گئی ہے ۔

مزید خبریں :