Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
17 نومبر ، 2014

نارتھ امریکن باکس آفس پر فلم" ڈمب اینڈ ڈمبرٹو" کا راج

 نارتھ امریکن باکس آفس پر فلم

لاس اینجلس......اس ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر کامیڈی فلم Dumb and Dumber To کا راج ہے ۔کامیڈی فلم Dumb and Dumber To ریلیز کے چار دن میں تین کروڑ 81 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔یہ فلم 1994 میں بننے والی کامیڈی فلم Dumb and Dumber کا سیکول ہے ۔ فلم میں دو دوستوں کی بیس سال بعد کی کہانی کو دکھایا گیا ہے ۔والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی تھری ڈی فلم"بگ ہیرو 6"تین کروڑ 60 لاکھ ڈالر کما کر دوسرےنمبر پر موجود ہے۔ڈون ہِل کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی مارول کامکس کے سُپرہیرو سے متاثر ہے،جس میں ایک نوجوان شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے روبوٹ تیار کرتا ہے ۔ دو کروڑ 92 لاکھ ڈالر مزید بزنس کے ساتھ سائنس فکشن موویinterstellar تیسر ے نمبر پر براجمان ہے ۔ فلم کی کہانی زمین کے متبادل سیارے کی تلاش میں نکلے خلابازوں کی ہے۔

مزید خبریں :