Geo News
Geo News

پاکستان
17 نومبر ، 2014

تھر میں بچوں کی اموات پر تحقیقات ہونی چاہئے ، آغا سراج درانی

تھر میں بچوں کی اموات پر تحقیقات ہونی چاہئے ، آغا سراج درانی

کراچی......اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہےکہ تھر میں بچوں کی اموات پر تحقیقات ہونی چاہئے۔ ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے کہا گڈاپ ٹاؤن میں کبھی پانی کا بحران نہیں رہا لیکن اب وہاں کے باشندے بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ کسی بھی پارٹی کو سندھ میں جلسہ کرنے کا حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ لندن میں پیپلز پارٹی کا جلسہ خراب کرنے کی کوشش کی گئی ، اپنی لیڈر شپ پر تنقید برداشت نہیں کرسکتے ۔ایم کیوایم کے محمد حسین نے کہا کہ کراچی کو 32 صرف سے 35 فیصد پانی مل رہا ہے۔گڈاپ ٹاون میں پانی کا کبھی بحران نہیں رہا لیکن اب وہاں کے باشندے بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ محمد حسین مزید کہا کہ کے فور منصوبہ 2007 میں منظور ہوا تھا اس وقت اسکی لاگت 29 ارب تھی جو تاخیر کے باعث اب 75 ارب روپے تک جاپہنچی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوا یم کے خلاف ہمیشہ سازشیں ہوتی رہی ہیں ایم کیوایم کے نام پر بھتا تک لیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :