19 نومبر ، 2014
کراچی ......معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے چاہنے والوں کے سامنے پھر حاضر ہیں،اُن کی میزبانی سے سجا جیو انٹرٹینمنٹ کےمارننگ شو ’صبح پاکستان‘ کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔سب کے پسندیدہ اور ہر دلعزیز ڈاکٹر عامر لیاقت اپنا نیا پروگرام لے کرآ گئے ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت جیو انٹرٹینمنٹ کے مارننگ شو صبح پاکستان کی میزبانی کر رہے ہیں۔لوگوں کی تالیوں کی گونج میں معروف مذہبی اسکالر عامر لیاقت نے انٹری دی۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے بسم اللہ پڑھ کر شو کی ابتدا کی،جس کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت نے شو کے بارے میں بتایا کہ یہ شو دیگر مارننگ شوز سے کس طرح منفرد ہوگا۔انہوں نے کچھ لوگوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔شو کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالیٰ کے کلام سے ہوااور سورۃ البقرہ کی آیات کی تلاوت کی گئی ،جس کی ڈاکٹر عامر لیاقت نے تفصیل سےترجمہ اور تفسیر بیان کی۔قومی ترانہ بھی پڑھا گیا جسے سب نے کھڑے ہو کر سنا۔شو میں ایک ڈرامے کے ذریعے ہمارے معاشرے کےایک مسئلے لڑکیوں کے رشتہ پر روشنی ڈالی گئی،جس پر بات کر نےکیلئے علامہ ڈاکٹر کوکب نورانی موجود تھے،جبکہ معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے بھی شو میں بطورمہمان شرکت کی۔