Geo News
Geo News

کھیل
19 نومبر ، 2014

تنخواہوں کی عدم فراہمی، ہاکی کھلاڑی احتجاجاً کالی پٹی باندھیں گے

تنخواہوں کی عدم فراہمی، ہاکی کھلاڑی احتجاجاً کالی پٹی باندھیں گے

لاہور......دو سال سےتنخواہیں نہ ملنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کے سینئرکھلاڑی کالی پٹی باندھ کر احتجاج کرنے پر غور کررہے ہیں، احتجاج سے ٹیم مینجمنٹ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔کھلاڑیوں کاموقف ہے کہ دو سال سے سینٹرل کنٹریکٹ تو ہے لیکن پیسے نہیں ،تمغے جیتنے پر انعام کا اعلان تو ہے، لیکن رقم ملتی نہیں،غیر ملکی لیگ سے جو آمدنی ہونی تھی ، اسکا بھی دروازہ بند ہوگیا،اور جس دورہ کے لئے ٹیم کو جانا تھا، وہ بھی منسوخ ہوگیا،ایسی صورتحال سے مایوس ہوکر سینئرکھلاڑی متحد ہوگئے جس کےبعدایک کھلاڑی نے تجویز دی کہ ٹریننگ کے دوران کالی پٹی باندھ کر پریکٹس کی جائے،کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کو بھی آگاہ کردیا کہ وہ بطور احتجاج کالی پٹی باندھ کر پریکٹس کریں گے۔

مزید خبریں :