Geo News
Geo News

پاکستان
19 نومبر ، 2014

وزیر داخلہ ہمیں جمہوری حقوق کے بارے میں سبق نہ پڑھائیں،عمران خان

وزیر داخلہ ہمیں جمہوری حقوق کے بارے میں سبق نہ پڑھائیں،عمران خان

اسلام آباد......چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ ہمیں جمہوری حقوق کے بارے میں سبق نہ پڑھائیں، تیس نومبر کو ہمیں حکومت نے روکا تو ہم دو ہفتے بعد پھر آ جائیں گے، پھر روکا تو دو ہفتے بعد پھر آ جائیں گے۔ اس سے پہلے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کو بڑا امتحان ہے، عوام باہر نہ نکلے تو حکومت 5 سال کھینچ لے گی، اگر حکومت نے30 نومبرکو روکا تو دو ہفتے بعد پھر آ جائیں گے،اگردوبارہ بھی روکا گیا تودو ہفتے بعد پھر آ جائیں گے۔ عمران خان نے 30 نومبر کے جلسے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے پنجاب کے ارکان اسمبلی اور عہدے داروں کے اجلاس کی صدارت کی،اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان اب زیادہ دور نہیں، یقین ہوگیا ہے کہ تبدیلی آ نہیں ر ہی، آگئی ہے،انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کا جلسہ ناکام بنانے کے لیے نواز شریف اور آصف زرداری نے لندن میں پلان بنایا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ 15 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی ہے تو 14 میں دھاندلی نکلی ہے،بلوچستان میں 2 سال کے دوران 61 ووٹوں کی گنتی نہیں ہو رہی۔نائب چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکمران 30 نومبر کے جلسے سےڈرے ہوئے ہیںاور وہ اسے روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے،تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن 30 نومبر کے لیے تیار رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات سے گھبرا رہی ہے، عمران خان اپنی منزل کے حصول تک دھرنا ختم نہیں کرے گا۔

مزید خبریں :