Geo News
Geo News

پاکستان
19 نومبر ، 2014

حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی، لیاقت بلوچ

حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی، لیاقت بلوچ

لاہور......جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، تمام طبقات حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے تنگ ہیں۔فیصل چوک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ دھرنے اور جلسے سیاسی جماعتوں کا حق ہے، حکومت کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے، امید ہے کہ تحریک انصاف کا 30 نومبر کا دھرنا پرامن ہوگا۔ لیاقت بلوچ کاکہنا تھا کہ اگر وزیراعظم نواز شریف سپریم کورٹ سے انکوائری کرالیتے تو مسائل پیدا نہ ہوتے ۔

مزید خبریں :