20 نومبر ، 2014
لاہور......پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ طاہرالقادری کا قافلہ لاہور میں حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒکےمزار کی طرف رواں دواں ہے۔صدر گول چکر میں عوامی تحریک کےکارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔گھوڑوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،کارکنوں کی نعرے بازی ہے۔کارکنوں میں خواتین بھی موجود ہیں جنہوں نےہاتھوں میں غبارے اورپھولوں کی پتیاں اٹھارکھی ہیں۔طاہرالقادری کے روٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔داتادربار آنےوالوں راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات اورآنےوالوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔داتادربارکے راستوں کی سراغرساںکتوں کے ذریعے بھی چیکنگ کی جارہی ہے۔