Geo News
Geo News

پاکستان
20 نومبر ، 2014

میٹرو بس منصوبے دیگر شہروں میں شروع کئے جائیں،ممنون حسین

میٹرو بس منصوبے دیگر شہروں میں شروع کئے جائیں،ممنون حسین

لاہور......صدر پاکستان ممنون حسین نے لاہور میں میٹرو بس منصوبے کا دورہ کیا اورترقیاتی اقدام پر وزیراعلیٰ پنجاب کو سراہا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میٹروبس منصوبے دوسرے شہروں میں بھی شروع کیےجائیں اور امید ہے کہ راولپنڈی کامیٹروبس منصوبہ بھی جلد مکمل ہوگا۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میٹروبس منصوبے پرصدر ممنون حسین کوبریفنگ دی۔دریں اثنا شہباز شریف نے صدر ممنون حسین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں حمزہ شہباز ،صوبائی وزرا سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔

مزید خبریں :