Geo News
Geo News

پاکستان
21 نومبر ، 2014

کنٹرول لائن پر فائرنگ، بھارتی سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی

 کنٹرول لائن پر فائرنگ، بھارتی سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد.....بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن اورورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کرنےپربھارتی سفارت کارکودفترخارجہ طلب کرکےاحتجاج ریکارڈ کرایاگیا ۔ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کے مطابق بھارتی سفارت کار کوگزشتہ روز(جمعرات) کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ۔ پاکستان نے بھارتی سفارت کار سےکہاہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے اور اپنی سکیورٹی فورسز کو شہریوں پر فائرنگ کرنے سے روکے، بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کی جانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔

مزید خبریں :