پاکستان
24 اپریل ، 2012

پشاور: گھرکی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ، 4 بچے زخمی

پشاور. . . . پشاور کے نواحی علاقے متنی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور دیگر چار زخمی ہو گئے۔ پشاور کے نواحی علاقے متنی میں رہائش پذیر افغان مہاجر کے گھر کی چھت گر گئی۔ جس کی وجہ سے ایک بچہ جاں بحق اور دیگر چار زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے بچوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد وارڈز منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ چھت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے منہدم ہوئی۔

مزید خبریں :