23 نومبر ، 2014
بھکر......پاکستان عوامی تحریک بھکرکےجمیل سٹیڈیم میں ہونے والے جلسہ کی تیاریاں جاری ہیں۔پی اے ٹی انتظامیہ کی جانب سےجلسہ گاہ میں 20ہزار کرسیاں لگائی جائیں گئی جبکہ دو بڑی سکرینز بھی جلسہ گاہ کے باہر نصب کرنےکا بندوبست کیاگیاہے۔اسٹیڈیم کے تین گیٹ پہلے سے موجود ہیں جبکہ چوتھا گیٹ انتظامیہ کی طرف سے دیوار توڑ کر بنایاگیاہے۔جنوبی گیٹ عوامی تحریک کی قیادت کیلئےجبکہ مشرقی گیٹ خواتین اوربچوں کیلئےاور شمالی ومغربی گیٹ دیگر شرکاء کیلئے مختص کیاگیاہے۔ڈی پی اوشاکر داوڑکےمطابق تمام داخلی راستوں پرواک تھرو گیٹ نصب اورسیکورٹی کیلئے 700سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گیں۔