23 نومبر ، 2014
لندن.......قومی ائیرلائن کی اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز پر 2 ہزار پاؤنڈجرمانہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام کی نااہلی کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز پی کے 785 کی ایئرہوسٹس زائد المعیاد پاسپورٹ سے سفر کررہی تھی۔ جس کے بعد باعث اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پی آئی پر ناقص سفری دستاویزات پر کریو لندن فلائٹ آپریٹ کروانے پر وارننگ جاری کی گئی ہے۔