Geo News
Geo News

پاکستان
23 نومبر ، 2014

جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کے عزائم ناکام ہونگے، بلاول بھٹو

جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کے عزائم ناکام ہونگے، بلاول بھٹو

اسلام آباد...... پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کے عزائم ناکام ہونگے، آمرانہ قوتوں کے ذریعے غریبوںکوکچلنے کےخواب پورے نہیں ہونگے ، بھٹو کا فلسفہ اور بے نظیر کی جدوجہد کو منزل تک پہنچنے کا نصب العین بنا لیا ہے ۔اسلام آباد سٹی سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداروں کے نام ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی سوچ رکھنے والے دراصل پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

مزید خبریں :