23 نومبر ، 2014
حیدر آباد......ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ نئے صوبوں کے قیام کے سلسلے میں ایم کیوایم کی مہم جاری ہے اور اس کا دائرہ ملک بھر تک پھیلا دیا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں رکن سازی کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفت گو کر تے ہوئے کیا ۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نئے صوبوں کی تشکیل کا مطالبہ آئینی ہے جس سے دستبردار نہیں ہوں گے،ایم کیوایم صرف اپنے لیے صوبوں کے قیام کا مطالبہ نہیں کر رہی بلکہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔