24 اپریل ، 2012
کراچی… فضائی سفر کے خطرناک ہونے کے حالیہ تاثر کے بعد پروازوں سے اندرون ملک سفر میں 35 فیصد تک کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ سابق صدر ٹریول ایجنٹس ایسو سی ایشن ندیم شریف نے جیو نیوز کوبتایا کہ بھوجا ائر حادثے کے بعد ٹکٹ ریزویشن میں زبردست کمی کا رحجان ہے جبکہ گذشتہ چند دنوں میں کنفرم ٹکٹس کی منسوخی کی شرح بھی 40 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمی کا رحجان جون، جولائی کے سب سے اچھے سیزن کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ دوسری طرف پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی ملکی پروازوں میں زائد ریزرویشن ہو رہی ہے۔