24 نومبر ، 2014
کوئٹہ .......کوئٹہ سمیت صوبے کے آٹھ اضلاع میں پولیو کی تین روزہ خصوصی مہم شروع ہو گئی۔ چھ لاکھ 73ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی مینیجر ای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوئٹہ کی اٹھارہ یونین کونسل ،پشین کی 24 ،قلعہ عبدا للہ کی سولہ ،جبکہ ،ژوب ،شیرانی ،لورالائی ،موسی خیل اور قلعہ سیف اللہ کے پورے اضلاع میں انسداد پولیو کے سلسلے میں خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ پولیو کی خصوصی مہم کے دورانچھ لاکھ تہترہزار 842بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کاہدف مقررکیا گیا ہے،جس کیلئے دو ہزار موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کےبچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گی ۔کوئٹہ میں بچوں کو 9مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے سلسلے میں ہفتہ حفا ظتی ٹیکہ جات کی خصوصی مہم بھی شروع جاری ہے، مہم کے لئے کوئٹہ کی 18یونین کونسلوں میں بنیادی مراکز صحت اورخصوصی پوائنٹس پر 209ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ مہم کےدوران 2لاکھ 80ہزار بچوں کو ٹیکے لگانے کا ہدف مقررہ کیاگیا ہے۔