24 نومبر ، 2014
اسلام آباد.....الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ 122میں دھاندلی کیس کی سماعت 29نومبر تک ملتوی کردی ۔ ٹربیونل نے حکم دیا کہ 29نومبر کو تمام گواہ پیش ہوں ، فریقین میں سےکسی نےبھی التواء مانگا تو جرمانہ کیا جائےگا۔لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے این اے 122میں دھاندلی کیس کی سماعت شروع کی توعمران خان کے وکیل نے بتایاکہ این اے122میں دھاندلی ہوئی جس کے نتیجےمیں سردارایازصادق کامیاب ہوئے ، اس دھاندلی کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ سردارایاز صادق کے وکلاء نے ان الزامات کو بے بنیاد اورجھوٹا قراردیا ، ٹربیونل نے سماعت ملتوی کرتے حکم دیا کہ عمران خان 29نومبر کو اپنے گواہ پیش کریں ، اگر وہ خود اپنا بیان ریکارڈ قلمبند کراناچاہیں تو وہ کرسکتےہیں،ٹربیونل نے ریمارکس نے دیئے کہ عمران خان یا سردارایازصادق کی جانب سے التواء کی درخواست آئی تو جرمانہ کرینگے۔