پاکستان
26 نومبر ، 2014

شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی

 شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی

میران شاہ..........شمالی وزیرستان میں ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے کنڈاسر میں کیا گیا جہاں ایک گھر پر امریکی ڈرون سے دو میزائل داغے گئے۔ حملے سے 4افراد ہلاک اور گھر تباہ ہوگیا، بعد میں ملبے سے مزید 3افراد کی لاشیں ملیں۔ حملے کے بعد علاقے میں ڈرون کی پروازیں جاری رہیں۔ اس سال شمالی وزیرستان میں یہ سولہواں ڈرون حملہ ہے۔ زیادہ تر حملے تحصیل دتہ خیل کے مختلف علاقوں میں کیے گئے۔

مزید خبریں :