27 نومبر ، 2014
کراچی......پاکستان کر کٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست ہے کہ قومی ٹیم کے چندکر کٹرز اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کیساتھ نہیں کھیلنا چاہتے، جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے پاکستان کر کٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں نوید اکرم چیمہ قومی ٹیم کے منیجر کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔